TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان
غزوہ احزاب کے موقع پر مشرکین کے حق میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بددعا
وعن عبد الله بن أبي أوفى قال : دعا رسول الله صلى الله عليه و سلم يوم الأحزاب على المشركين فقال : " اللهم منزل الكتاب سريع الحساب اللهم اهزم الأحزاب اللهم اهزمهم وزلزلهم "-
حضرت عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ احزاب کے دن مشرکین کے لئے بد دعا فرمائی چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ حق میں یوں عرض رسا ہوئے اے اللہ نازل کرنے والے کتاب اور جلد لینے والے حساب کے، اے اللہ کفار کے گروہ کو شکست دے اے اللہ ان کو شکست دے اور ان کو ہلا کے رکھدے (یعنی ان کو مقابل میں جمنے نہ دے) (بخاری و مسلم)
-