عیادت کے وقت کی دعا

وعن عبد الله بن عمرو قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا جاء الرجل يعود مريضا فليقل ك اللهم اشف عبدك ينكأ لك عدوا أو يمشي لك إلى جنازة " رواه أبو داود-
حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " جب کوئی شخص کسی مریض کے پاس عیادت کے لیے آئے تو اسے یہ دعائیہ الفاظ کہنے چاہئیں۔ ا یت (اللہم اشف عبدک ینکالک عدوا او یمشی لک الی جنازۃ)۔ یعنی اے اللہ! اپنے بندہ کو شفا دے تاکہ وہ تیرے بندہ کو ایذاء پہنچائے (یعنی دشمان دین سے جنگ و جدال کر کے انہیں زخمی اور قتل کرے) یا تیری خوشی و رضا کی خاطر جنازہ کی طرف (یعنی نماز جناہ کے لیے) چلے" (ابو داؤد)
-