عورت کا کس جگہ نماز پڑھنا افضل ہے

وَعَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍ قَالَ قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم صَلَاۃُ الْمَرْاۃِ فِی بَیْتِھَا اَفْضَلُ مِنْ صَلَا تُھَا فِی حُجْرَتِھَا وَصَلاَ تِھَا فِیْ مُخْدَعِھَا اَفْضَلُ مِنْ صَلَاتِھَا فِیْ بَیْتِھَا۔ (رواہ ابوداؤد)-
" اور حضرت عبداللہ ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " عورت کا گھر کے اندر (یعنی دالان میں) نماز پڑھنا صحن میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے اور کوٹھری میں نماز پڑھنا کھلے ہوئے مکان میں نماز پڑھنے سے بہتر ہے۔" (ابوداؤد) تشریح اس حدیث کا مطلب یہ ہے کہ عورت جتنا پوشیدہ اور باپردہ ہو کر نماز پڑھے اس کے لیے افضل اور بہتر ہے کیونکہ اس کا سارا دارو مدار پردے کے اوپر ہے، یہی وجہ ہے کہ عورتوں کے بارے میں کہا گیا ہے کہ نَعَمَ الصَّھْرُ الْقَبْرُ (یعنی اچھی سسرال قبر ہے۔) بہر حال اس سے معلوم ہوا کہ عورتوں کو نماز پڑھنے کے لیے جس قدر پردہ زیادہ ہو بہتر ہے۔
-