TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
عورتوں کے لئے باریک کپڑے کی ممانعت
وعن علقمة بن أبي علقمة عن أمه قالت : دخلت حفصة بنت عبد الرحمن على عائشة وعليها خمار رقيق فشقته عائشة وكستها خمارا كثيفا . رواه مالك-
اور حضرت علقمہ بن علقمہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے بیان کیا کہ ایک دن حضرت عبدالرحمن بن ابوبکر رضی اللہ عنہ کی صاحبزادی حفصہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس اس حالت میں آئیں، کہ انہوں نے باریک اوڑھنی اوڑھ رکھی تھی۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے وہ باریک اوڑھنی پھاڑ ڈالی اور ان کو ایک موٹی اوڑھنی اڑھا دی ۔" (مالک ) تشریح حفصہ، حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی بھتیجی تھیں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے جب ان کو باریک دوپٹہ اوڑھے ہوئے دیکھا تو خفا ہوئیں اور ان کو سبق دینے کے لئے ان کے اس باریک دوپٹے کے دو ٹکڑے کر ڈالے اور پھر اس کے بدلے ان کے سر پر ایک موٹا دوپٹہ ڈال دیا ۔
-