TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
اہل بدر میں سے ان صحابہ کے ناموں کا ذکر جو جامع بخاری میں مذکور ہیں
عاصم بن ثابت انصاری
--
حضرت عاصم بن ثابت انصاری نے جنگ بدر میں شرکت کی تھی ، یہ حضرت عاصم بن عمر فاروق کے جد مادری ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے ایک موقع پر ان کی جان کو مشرکوں سے جس طرح بچایا تھا وہ ایک بہت ہی غیر معمولی واقعہ ہے، ہوا یہ تھا کہ غزوئہ ذات الرجیع میں انہوں نے ایک بڑے مشرک سردار کو قتل کردیا تھا سارے مشرک اپنے سردار کا بدلہ لینے کے لئے حضرت عاصم بن ثابت کی تاک میں لگ گئے اور موقع پاکر ان کو گھیر لیا اور قریب تھا کہ ان کا سر کاٹ لیں مگر اسی وقت اللہ کی مدد حاصل ہوئی ۔ دراصل حضرت عاصم نے خدائے عزوجل سے دعا مانگی تھی کہ کسی مشرک کا ہاتھ مجھ تک نہ پہنچے اور ان کی یہ دعا مقبول تھی ، چنانچہ جب مشرک حضرت عاصم کا سر کاٹنے کے لئے بڑھے تو اچانک ایسا لگا کہ بھڑوں کا ایک چھتہ ٹوٹ کر ان مشرکوں پر گرا ہو، اور پھر ان بھڑوں نے حضرت عاصم کو ان کے ہاتھوں سے بچالیا ۔
-