TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لعان کا بیان
طلاق کوئی اچھی چیز نہیں ہے
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه و سلم قال : " أبغض الحلال إلى الله الطلاق " . رواه أبو داود-
اور حضرت ابن عمر سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مباح چیزوں میں سے خدا کے نزدیک مبغوض ترین چیز یعنی سب سے بری) چیز طلاق ہے (ابوداؤد) تشریح : مطلب یہ ہے کہ اگرچہ طلاق حلال ومباح ہے لیکن اللہ تعالیٰ کے نزدیک مبغوض ومکروہ ہے چنانچہ ایسی بہت سی چیزیں ہیں جو اگرچہ مباح ہیں مگر مکروہ ناپسندیہ سمجھی جاتی ہیں مثلا فرض نماز بلا عذر گھر میں پڑھنا اسی طرح غصب کی ہوئی زمین پر نماز پڑھنا اگرچہ مباح ہے کہ فرض ادا ہوتا ہے لیکن مکروہ ہے۔
-