صدقہ کا ثواب چند در چند ہے

وعن أبي أمامة قال : قال أبو ذر : يا نبي الله أرأيت الصدقة ماذا هي ؟ قال : " أضعاف مضاعفة وعند الله المزيد " . رواه أحمد-
حضرت ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ! مجھے بتائیے کہ صدقہ کا ثواب کتنا ہے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا اس کا ثواب چند در چند (یعنی کئی گنا) ہے بلکہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک اس سے بھی زیادہ ہے۔ (احمد) تشریح احادیث سے چند در چند کی مقدار دس گنا سے سات سو گنا تک معلوم ہوتی ہے۔ بلکہ اگر اللہ تعالیٰ چاہے اور اس کی رحمت خاص شامل حال ہو تو ثواب کی مقدار سات سو گناہ سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے جیسا کہ خود باری تعالیٰ فرماتا ہے۔ و اللہ یضاعف لمن یشاء۔ جس کے لیے اللہ چاہتا ہے اس کا ثواب لاتعداد بڑھاتا ہے۔
-