TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جہاد میں لڑنے کا بیان
شہید کی منزلت جنت ہے
عن جابر قال : قال رجل إلى النبي صلى الله عليه و سلم يوم أحد : أرأيت إن قتلت فأين أنا ؟ قال : " في الجنة " فألقى ثمرات في يده ثم قاتل حتى قتل-
حضرت جابر کہتے ہیں کہ احد کی جنگ کے دن (میدان جنگ میں ) ایک شخص نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہنے لگا کہ " آپ بتائیے ! اگر میں مارا جاؤں (یعنی دشمنان اسلام سے لڑتا ہوا شہید ہو جاؤں ) تو میں کہاں ہوں گا یعنی جنت میں جاؤں گا یا دوزخ میں ؟ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " جنت میں " (یہ سنتے ہی ) اس شخص نے (جنت میں پہنچ جانے کی تمنا میں مرتبہ شہادت جلد سے جلد حاصل کرنے کے لئے ) وہ کھجوریں پھینک دیں جو (کھانے کے لئے ) اس کے ہاتھ میں تھیں اور لڑائی میں مشغول ہوگیا یہاں تک کہ شہید ہوگیا ۔" (بخاری ومسلم )
-