شہداء کو انہیں کپڑوں میں دفن کیا جائے جن میں وہ شہید ہوئے ہوں

وعن ابن عباس قال : أمر رسول الله صلى الله عليه و سلم بقتلى أحد أن ينزع عنهم الحديد والجلود وأن يدفنوا بدمائهم وثيابهم . رواه أبو داود وابن ماجه-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جنگ احد کے شہداء کے بارہ میں فرمایا کہ ان کے لوہے (ہتھیار، زرہیں) اور چمڑے (کی پوستیں وغیرہ یعنی وہ اشیاء جو خون آلود نہیں ہیں) ان کے بدن سے اتار لی جائیں پھر انہیں ان کے (خون آلودہ) کپڑوں اور خون سمیت دفن کر دیا جائے" ۔ ( ابوداؤد ، ابن ماجہ) تشریح حضرت امام شافعی رحمہ اللہ کے مسلک میں شہید کے لیے نہ غسل ہے اور نہ نماز جنازہ ہے جب کہ حضرت امام اعطم ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک شہداء کے لیے غسل تو نہیں ہے مگر نماز جنازہ ہے۔
-