TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
سورۃ ص کا سجدہ
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ اِنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلم سَجَدَ فِی صۤ وَقَالَ سَجَدَھَا دَاؤدُ تَوْبَۃً وَنَسْجُدُھَا شُکْرًا۔ (رواہ النسائی )-
" اور حضرت عبداللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت ص میں سجدہ کیا اور فرمایا کہ حضرت داؤد نے سورت ص کا یہ سجدہ توبہ کی قبولیت کے لیے کیا تھا (جس کی تفصیل سورت ص میں مذکور ہے) اور ہم یہ سجدہ (ان کی قبولیت پر ) شکر گزاری کے لیے کرتے ہیں۔" (سنن نسائی)
-