TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
سفید کپڑے کی فضیلت
وعن أبي الدرداء قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : " إن أحسن ما زرتم الله في قبوركم ومساجدكم البياض " . رواه ابن ماجه-
اور حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " وہ بہترین کپڑا کہ جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور اپنی مسجدوں میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرو ، سفید کپڑا ہے ۔" (ابن ماجہ ) تشریح مسجد، اللہ کا گھر ہے ۔ جو شخص عبادت کے لئے مسجد میں گیا وہ گویا اللہ سے ملاقات کے لئے گیا لہٰذا وہاں سفید کپڑا پہن کر جانا بہتر ہے اسی طرح بندہ مرنے کے بعد گویا اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرتا ہے۔ لہٰذا مردہ کو سفید کفن دینا بہتر ہے ۔
-