TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
عشرہ مبشرہ کے مناقب کا بیان
سعد کے لئے دعا
وعن سعد بن أبي وقاص أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال يومئذ يعني يوم أحد : " اللهم اشدد رميته وأجب دعوته " . رواه في " شرح السنة "-
اور حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ان کے حق میں ) اس دن یعنی غزوئہ احد کے دن دعا فرمائی خداوندا ! اس (سعد ) کی تیر اندازی میں شدت وقوت عطا فرما اور اس کی دعا قبول کر ۔" (شرح السنۃ ) تشریح : اس موقع پر تیر اندازی میں شدت وقوت کے ساتھ اجابت دعا کر ذکر اس مناسبت سے تھا کہ عرف عام میں تیر اور دعا کے درمیان گہرا تعلق ہے ، تیر کا دعا سے استعارہ کیا جاتا ہے اور " تیر دعا " دعا کا تیر بہدف ہونا " بڑا مشہور محاروہ تو خود اردو زبان میں بھی ہے اس مناسبت سے بطور نکتہ یہ بات کہی جاسکتی ہے کہ حضرت سعد کا مستجاب الدعوات بن جانا گویا اس تیر کا اثر تھا جو انہوں نے اللہ کی راہ میں اسلام میں سب سے پہلے تیر چلایا تھا
-
وعنه أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " اللهم استجب لسعد إذا دعاك " . رواه الترمذي-
اور حضرت سعد بن ابی وقاص سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا فرمائی تھی : خداوندا! سعد جب تم سے دعا مانگے تو اس کو قبول فرما۔" (ترمذی )
-