TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
سر کے بالوں کو گوند وغیرہ سے جمانے کا ذکر
وعن ابن عمر قال لقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ملبدا . رواه البخاري . ( متفق عليه )-
اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ملبد دیکھا ہے !(بخاری ) تشریح ملبد" کا مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے سر کے بالوں کو گوند سے جما دیا تھا کہ جویں نہ پڑیں اور گرد و غبار سے حفاظت رہے ۔ ایسا عام طور پر مذکورہ مقصد کے لئے احرام کی حالت میں کیا جاتا ہے، چنانچہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو اس طرح یا تو احرام کی حالت میں دیکھا ہو گا یا کسی دوسرے سفر کے دوران دیکھا ہو گا ۔
-