سرخ دھاری دار چادر کا ذکر

وعن هلال بن عامر عن أبيه قال : رأيت النبي صلى الله عليه وسلم بمنى يخطب على بغلة وعليه برد أحمر وعلي أمامه يعبر عنه . رواه أبو داود-
اور حضرت بلال ابن عامر اپنے والد سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو منیٰ میں خطبہ ارشاد فرماتے ہوئے دیکھا اس وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم خچر پر سوار تھے اور جسم مبارک پر سرخ (دھاریوں کی ) چادر تھی، نیز حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کھڑے تھے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ لوگوں تک پہنچا رہے تھے !" (ابوداؤد ) تشریح چونکہ اس موقع پر لوگوں کا بہت ہجوم تھا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مبارک مجمع میں دور والوں تک نہیں پہنچ رہی تھی اس لئے حضرت علی رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ بلند آواز میں دوہرا کر لوگوں کو سمجھاتے جاتے تھے ۔
-