TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
معجزوں کا بیان
سحر خرق عادت نہیں ہے
--
شعبدہ اور سحر یعنی جادو کو خرق عادت نہیں کہا جا سکتا ، کیونکہ شعبدہ اور سحر کا صدور وظہور اسباب ظاہری کے تابع ہوتا ہے اور کوئی بھی شخص ان اسباب میں درک مہارت حاصل کر کے شعبدہ اور سحر ظاہر کرتا ہے ، لہٰذا جو چیز ظاہری اسباب کے ذریعہ وجود میں آئے اس پر خرق عادت کا اطلاق نہیں ہو سکتا ، اسی وجہ سے دواؤں اور طبی تدابیر کے ذریعہ حاصل ہونے والی شفاء کو بھی خارق عادت نہیں کہا جاتا اگر اس کو کوئی خارق عادت کہہ دے تو ظاہری صورت کے اعتبار سے ہوگا ۔
-