TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
سجدے کی جگہ کو گرمی سے بچانے کے لیے حضرت جابر کا طریقہ
وَعَنْ جَابِرٍ قَالَ کُنْتُ اُصَلِّی الظُّھْر مَعَ رَسُوْلِ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم فَاٰخُذُ قَبْضَۃً مِنَ الْحَصٰی لِتَبْرُدَ فِیْ کَفِّی اَضَعُھَا لِجَبْھَتِیْ اَسْجُدُ عَلَیْھَا لِشِدَّۃِ الْحَرِّ۔ (رواہ ابوداؤد وروی النسائی نحوہ)-
" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ظہر کی نماز سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ پڑھا کرتا تھا اور ایک مٹھی میں کنکریاں لے لیتا تھا کہ وہ میرے ہاتھ میں ٹھنڈی ہو جائیں۔ چنانچہ (سجدے کی جگہ کی) شدت گرمی سے بچنے کی خاطر میں ان کنکریوں کو سجدے کے وقت اپنی پیشانی کے نیچے رکھ لیتا تھا۔ (ابوداؤد، سنن نسائی ) تشریح اس حدیث سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ نماز میں اس قدر فعل اختیار کرنا معاف ہے اور اتنا فعل کثیر بھی نہیں ہے۔
-