TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
سترہ کے بارہ میں آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول
عَنِ ابْنِ عُمَرَ ص قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم ےَغْدُوْا اِلَی الْمُصَلّٰی وَالْعَنَزَۃُ بَےْنَ ےَدَےْہِ تُحْمَلُ وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلّٰی بَےْنَ ےَدَےْہِ فَےُصَلِّیْ اِلَےْھَا۔ (صحیح البخاری)-
" حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم صبح کے وقت عیدگاہ تشریف لے جاتے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے آگے ایک نیزہ (بھی) لے جایا جاتا جو عیدگاہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے کھڑا کر دیا جاتا تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف (منہ کر کے) نماز پڑھ لیتے تھے۔" (صحیح البخاری ) تشریح معمول یہ تھا کہ سترہ کرنے اور ڈھیلے وغیرہ توڑنے کے لیے اکثر اوقات خدام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک نیزہ لے کر چلتے تھے چنانچہ عید گاہ میں سامنے چونکہ کوئی دیوار وغیرہ نہیں تھی بلکہ میدان ہی میدان تھا اس لیے وہاں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نیزہ جاتا تھا جسے آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے سامنے کھڑا کر دیتے تھے۔
-