TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
ایمان کا بیان
سب سے افضل عمل کیا ہے
وَعَنْ اَبِی ذَرٍّ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم اَفْضَلُ الْاَعْمَالِ اَلْحُبُّ فِی اﷲِ وَ الْبُغْضُ فِی اﷲِ۔ (رواہ ابوداؤد)-
" اور حضرت ابوذر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا " (باطنی) اعمال میں سب سے افضل مرتبہ اس عمل کا ہے کہ اللہ ہی کے لیے (کسی سے ) محبت ہو اور اللہ ہی کے لیے (کسی سے ) بغض و عداوت رکھی جائے۔" (ابوداؤد) تشریح اگر بندہ کا احساس اتنا لطیف اور اس جذبہ اتنا پاکیزہ ہوجائے تو ظاہر ہے کہ قدم قدم پر یہی روشنی اس کی راہنمائی کرتی رہے گی جس کا نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ بری باتوں اور گناہوں سے بچتا رہے گا اور اچھی باتیں اور نیک کام کرتا رہے گا اسی لیے جذبہ کو بہترین عمل قرار دیا گیا ہے۔
-