TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
زکوۃ کا بیان
سال پورا ہونے سے پہلے ہی زکوۃ ادا کردینا جائز ہے
وعن علي رضي الله عنه : أن العباس سأل رسول الله صلى الله عليه و سلم في تعجيل صدقة قبل أن تحل : فرخص له في ذلك . رواه أبو داود والترمذي وابن ماجه والدارمي-
حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت عباس نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سال پورا ہونے سے پہلے زکوۃ جلدی ادا کر دینے کے بارہ میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس کی اجازت دے دی۔ (ابو داؤد، ترمذی، ابن ماجہ، دارمی) تشریح حنفیہ اور اکثر ائمہ کے نزدیک یہ بات جائز اور درست ہے کہ مال پر سال پورا ہونے سے پہلے ہی زکوۃ ادا کر دی جائے بشرطیکہ زکوۃ دینے والا نصاب شرعی کا مالک ہو۔
-