TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
رونے اور ڈرنے کا بیان
ریا کاری شرک اصغر ہے
وعن محمود بن لبيد أن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن أخوف ما أخاف عليكم الشرك الأصغر قالول يا رسول الله وما الشرك الأصغر ؟ قال الرياء . رواه أحمد . وزاد البيهقي في شعب الإيمان يقول الله لهم يوم يجازي العباد بأعمالهم اذهبوا إلى الذين كنتم تراؤون في الدنيا فانظروا هل تجدون عندهم جزاء وخيرا ؟ .-
حضرت محمود بن لبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ مسلمانو! بہت زیادہ خوفناک چیز کہ جس سے میں تمہیں ڈراتا ہوں ، شرک اصغر چھوٹے درجہ کا شرک ہے۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے یہ سن کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ! اور وہ شرک اصغر کیا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ریا۔ اور بیہقی نے شعب الایمان میں یہ الفاظ نقل کئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اس دن کہ جب وہ بندوں کو ان کے اعمال کا بدلہ دے گا۔ یعنی قیامت کے دن ریا کاروں سے فرمائے گا کہ تم ان لوگوں کے پاس جاؤ جن کو دکھلانے کے لئے تم عمل کرتے تھے اور دیکھو کہ تمہیں ان کے پاس جزا یا بھلائی ملتی ہے؟
-