TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
روزے کا بیان
روزہ قیامت کے روز پروردگار سے شفاعت کرے گا
وعن عبد الله بن عمرو : أن رسول الله صلى الله عليه و سلم قال : " الصيام والقرآن يشفعان للعبد يقول الصيام : أي رب إني منعته الطعام والشهوات بالنهار فشفعني فيه ويقول القرآن : منعته النوم بالليل فشفعني فيه فيشفعان " . رواه البيهقي في شعب الإيمان-
حضرت عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا روزہ اور قرآن دونوں بندہ کے لیے شفاعت کریں گے۔ چنانچہ روزہ کہے گا کہ اے میرے پروردگار میں نے اس کو کھانے اور دوسری خواہشات مثلا پانی، جماع اور غیبت وغیرہ) سے دن میں روکے رکھا لہٰذا میری طرف سے بھی اس کے حق میں شفاعت قبول فرما۔ قرآن کہے گا کہ میں نے اسے رات میں سونے سے روکے رکھا، لہٰذا میری طرف سے بھی اس کے حق میں شفاعت قبول فرما۔ چنانچہ ان دونوں کی شفاعت قبول کی جائے گی۔ (بیہقی) تشریح قرآن سے مراد تلاوت قرآن ہے علامہ طیبی فرماتے ہیں کہ قرآن سے تہجد اور تلاوت قرآن و عبادت وغیرہ کے لیے شب بیداری مراد ہے روزہ اور قرآن دونوں کی شفاعت کا ثمرہ یہ ہو گا کہ غالبا روزہ کی شفاعت سے تو گناہ ختم کر دئیے جائیں گے اور قرآن کی شفاعت سے درجات عالیہ نصیب ہوں گے۔
-