TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے حالت میں دروازہ کھولتے تھے
وَعَنْ عَآئِشَۃَ رَضِیَ اﷲُ عَنْھَا قَالَتْ کَانَ رَسُوْلُ اﷲِ صلی اللہ علیہ وسلم یُصَلِّی تَطَوُّعًا وَالْبَابُ عَلَیْہِ مُغْلَقٌ جِئْتُ فَاسْتَفْتَحْتُ فَمْشٰی فَفَتَحَ لِیْ ثُمَّ رَجَعَ اِلٰی مُصَلاَّہُ وَذَکَرَتْ اَنَّ الْبَابَ کَانَ فِی الْقِبْلَۃِ ۔ (رواہ احمد بن حنبل، و ابوداؤد، والترمذی و النسائی نحوہ)-
" اور ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتی ہیں کہ سرور کو نین صلی اللہ علیہ وسلم گھر میں نفل نماز میں مشغول ہوتے اور دروازہ بند رہا کرتا تھا میں ( گھر میں آتی تو دروازہ کھلواتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم چل کر میرے لیے دروازہ کھول دیا کرتے تھے پھر مصلے پر واپس آجاتے ( اور اپنی نماز میں مشغول ہو جاتے ) اور حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں کہ دروازہ قبلے کی جانب تھا۔" (مسند احمد بن حنبل، سنن ابوداؤد، جامع ترمذی ، سنن نسائی) تشریح مطلب یہ ہے کہ دروازہ چونکہ قبلے کی طرف تھا اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دروازہ کھولنے کے لیے تشریف لاتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک قبلے کی طرف سے پھرتا نہیں تھا کیونکہ قبلہ سامنے ہی ہوتا تھا پھر جب مصلے پر واپس تشریف لاتے تو پچھلے پاؤں ہٹ کر آتے تھے تاکہ پشت قبلے کی طرف نہ ہو۔ علماء لکھتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حجرہ مبارک زیادہ وسیع و عریض نہیں بلکہ بہت تنگ تھا اس لیے ایک دو قدم سے زیادہ چلنا نہیں پڑھتا تھا کہ یہ عمل کثیر ہوتا لیکن اس کے باوجود ایک اشکال پھر بھی واقع ہوتا ہے کہ دو قدم چلنا دروازہ کھولنا پھر مصلے پر واپس آنا یہ سب مل کر تو عمل کثیر ہو جاتے ہیں؟ اس کا جواب یہ ہے کہ یہ افعال پے در پے نہیں ہوتے تھے کہ عمل کثیر ہو سکیں۔
-