TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
معاملات میں احتراز اور توقف کرنے کا بیان
دو آدمیوں کے درمیان برائی ڈالنے کی مذمت
وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال إياكم وسوء ذات البين فإنها الحالقة . رواه الترمذي-
" اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا تم اپنے آپ کو دو آدمیوں کے درمیان برائی ڈالنے کی خصلت سے بچاؤ کیونکہ یہ خصلت مونڈنے والی یعنی دین کو تباہ کرنے والی ہے۔ (ترمذی)
-
وعن أبي صرمة أن النبي صلى الله عليه وسلم قال من ضار ضار الله به ومن شاق شاق الله عليه . رواه ابن ماجه والترمذي وقال هذا حديث غريب-
" اور حضرت ابوصرمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، جو شخص کسی مسلمان کو بلاوجہ شرعی کوئی ضرور نقصان پہنچائے گا تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور نقصان پہنچائے گا یعنی اس برے عمل کی سزا دے گا جو شخص کسی مسلمان کو مشقت و تکلیف میں ڈالے گا تو اللہ اس کو مشقت و تکلیف میں مبتلا کرے گا۔ ابن ماجہ اور ترمذی نے کہا ہے کہ یہ حدیث غریب ہے۔ تشریح لفظ شاق کے ایک معنی یہ بھی بیان کیے گئے ہیں کہ جو شخص کسی مسلمان سے عداوت و مخالفت کرے گا اللہ اس سے عداوت و مخالفت رکھے گا یعنی اس کو عذاب میں مبتلا کرے گا۔
-