TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
مختلف اوقات کی دعاؤں کا بیان
دولہا اور دلہن کے لئے دعا
وعن أبي هريرة أن النبي صلى الله عليه و سلم كان إذا رفأ الإنسان إذا تزوج قال : " بارك الله لك وبارك عليكما وجمع بينكما في خير " رواه أحمد والترمذي وأبو داود وابن ماجه-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب کوئی شخص نکاح کرتا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اسے دعا دیتے تو یہ فرماتے (بارک اللہ لک وبارک علیکما وجمع بینکما فی خیر)۔ اللہ تعالیٰ تمہیں مبارک فرمائے اور تم دونوں میاں بیوی کو برکت دے یعنی تم پر اپنی رحمت نازل فرمائے اور اولاد رزق کی وسعت اور فراوانی سے نوازے اور تم دونوں میں بھلائی جمع کرے (یعنی تمہیں طاعت و عبادت کی توفیق بخشے صحت و عافیت کے ساتھ تمہاری زندگی گزارے تم دونوں میں پیار و محبت اور حسن سلوک ہمیشہ قائم رکھے تمہاری اولاد کو نیک و صالح بنائے۔ (احمد، ترمذی، ابوداؤد، ابن ماجہ)
-