TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
ہدی کا بیان
دوسرے کی طرف سے قربانی
وعن جابر قال : ذبح رسول الله صلى الله عليه و سلم عن عائشة بقرة يوم النحر . رواه مسلم-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے قربانی کے دن حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی طرف سے ایک گائے ذبح فرمائی۔ (مسلم)
-
وعنه قال : نحر النبي صلى الله عليه و سلم عن نسائه بقرة في حجته . رواه مسلم-
حضرت جابر رضی اللہ عنہ ہی کی یہ روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر اپنی ازواج مطہرات کی طرف سے ایک گائے ذبح کی۔ (مسلم) تشریح علماء لکھتے ہیں کہ دونوں حدیثیں اس بات پر محمول ہیں کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی ازواج کی اجازت سے قربانی کی ہو گی کیونکہ دوسرے کی طرف سے قربانی اس کی اجازت کے بغیر جائز نہیں۔ ائمہ کے یہاں مشہور مسئلہ تو یہی ہے کہ ایک گائے میں سات ادمیوں تک کی طرف سے قربانی جائز ہوتی ہے لیکن حضرت امام مالک کا قول یہ ہے کہ ایک گائے یا ایک بکری وغیرہ کی قربانی تمام گھر والوں کی طرف سے کافی ہو جاتی ہے، لہٰذا یہ حدیث حضرت امام مالک کے اس قول کی دلیل ہو سکتی ہے بشرطیکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سات سے زائد کی طرف سے ایک قربانی کی ہو جب کہ دوسرے ائمہ کے نزدیک یہ حدیث اس بات پر محمول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک گائے کی قربانی صرف سات ہی کی طرف سے کی ہو گی۔
-