TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جو عورتیں مرد پر حرام ہیں ان کا بیان
دودھ پلانیوالی کا حق کس طرح ادا ہوسکتا ہے
وعن حجاج بن حجاج الأسلمي عن أبيه أنه قال : يا رسول الله ما يذهب عني مذمة الرضاع ؟ فقال : " غرة : عبد أو أمة " . رواه الترمذي وأبو داود والنسائي والدارمي-
اور حضرت حجاج بن حجاج اسلمی اپنے والد مکرم سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے یعنی حضرت حجاج اسلمی نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !وہ کون سی چیز ہے جس سے میں دودھ کے حق میں سبکدوش ہو سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مملوک یعنی بردہ خواہ غلام ہو یا لونڈی ( ترمذی ابوداؤد نسائی دارمی) تشریح : پوچھنے والے کا مطلب یہ تھا کہ وہ کون سی چیز ہے جو میں اگر دودھ پلانیوالی کو دیدوں تو اس کی وجہ سے دودھ پلانیوالی کے اس حق میں سبکدوش ہو جاؤں جو اس کا دودھ پینے کی وجہ سے مجھ پر ہے ! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے جواب میں فرمایا کہ اگر تم اس عورت کو کہ جس نے تمہیں دودھ پلایا ہے کوئی غلام یا لونڈی دیدو تو اسکے حق دودھ پلانے کا حق ادا ہو جائیگا ۔ گویا حاصل یہ ہوا کہ دودھ پلانیوالی چونکہ ایک بڑی خدمت انجام دیتی ہے اسلئے اس کو بھی کوئی خادم دے دینا چاہئے تا کہ وہ خادم اس کی خدمت کرے اور اس طرح خدمت کا بدلہ خدمت ہو جائے۔
-