TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
طب کا بیان
داغنے کا ذکر
وعن جابر قال رمي أبي يوم الأحزاب على أكحله فكواه رسول الله صلى الله عليه وسلم . رواه مسلم .-
اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ غزوہ احزاب (کہ جس کو غزوہ خندق بھی کہتے ہیں ) کے دن حضرت ابی کی رگ ہفت اندام پر تیر آ کر لگا (جس سے خون جاری ہو گیا ) تو رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو داغ دیا، یعنی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زخم کے منہ کو داغنے کا حکم فرمایا یا خود اپنے دست مبارک سے داغا تاکہ خون بند ہو جائے ۔" (مسلم )
-
وعنه قال رمي سعد بن معاذ في أكحله فحمسه النبي صلى الله عليه وسلم بيده بمشقص ثم ورمت فحمسه الثانية . رواه مسلم .-
اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ حضرت سعد بن معاذ کی رگ ہفت اندام پر تیر آ کر لگا (جس سے خون جاری ہو گیا ) چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دست مبارک پر تیر کے پیکان کے ذریعہ (زخم کو ) داغ دیا، پھر جب ان کے ہاتھ پر ورم آ گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوبارہ داغا ۔" (مسلم ) ۔
-
وعنه قال بعث رسول الله صلى الله عليه وسلم إلى أبي بن كعب طبيبا فقطع منه عرقا ثم كواه عليه . رواه مسلم . ( متفق عليه )-
اور حضرت جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کے پاس ایک طبیب بھیجا طیب نے ان کی ایک رگ کو کاٹ ڈالا اور اس (زخم) پر داغ دیا۔(مسلم)
-