TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
حضرت عیسی علیہ السلام کے نازل ہونے کا بیان
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا امامت سے انکار
وعن جابر قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا تزال طائفة من أمتي يقاتلون على الحق ظاهرين إلى يوم القيامة . قا ل فينزل عيسى بن مريم فيقول أميرهم تعال صل لنا فيقول لا إن بعضكم على بعض أمراء تكرمة الله هذه الأمة . رواه مسلم . وهذا الباب خال عن الفصل الثاني . . . .-
" اور حضرت جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " میری امت میں سے ہمیشہ کوئی جماعت حق کے واسطے لڑتی رہے گی اور ( اپنے دشمنوں پر ) غالب آئے گی قیامت ( کے قریب ) تک یہ سلسلہ جاری رہے گا پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ " جب حضرت عیسیٰ ابن مریم علیہ السلام ( آسمان سے اتریں گے اور اس وقت مسلمان نماز کی حالت میں ہوں گے ) تو امت کے امیر ( یعنی امام مہدی ) عیسیٰ علیہ السلام سے کہیں گے کہ آئیے ہمیں نماز پڑھائیے ( کیونکہ امامت کا حق اسی شخص کو ہوتا ہے جو افضل ہو اور ظاہر ہے کہ آپ کامل رسول و نبی ہونے کی حیثیت سے اس وقت سب سے افضل ہیں ) لیکن عیسیٰ علیہ السلام ان کو جواب دیں گے کہ امامت نہیں کروں گا ( کیونکہ میری امامت کی وجہ سے یہ گمان ہو سکتا ہے کہ تمہارا دین منسوخ ہوگیا ) اور بلاشبہ تم میں سے بعض لوگ بعض پر امام وامیر ہیں بایں سبب کے اللہ تعالیٰ نے اس امت محمدیہ کو بزرگ وبرتر قرار دیا ہے ( مسلم ) اور اس باب میں دوسری فصل نہیں ہے ۔ "
-