TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات کے مناقب کا بیان
حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا
--
حضرت زینب بنت حجش رضی اللہ عنہا ان کی والدہ امیمہ عبد المطلب کی بیٹی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی تھیں یہ پہلے حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کے نکاح میں تھیں جو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام تھے ، زید کے طلاق دینے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے نکاح کیا ان کا اصل نام برہ تھا جس کو بدل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے زینب نام رکھا تھا ان کا انتقال ٥٢سال یا ایک روایت کے مطابق ٥٧ سال کی عمر میں مدینہ میں ہوا ان کے بارے میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کا کہنا تھا میں نے کوئی عورت نہیں دیکھی جو دین میں زینب رضی اللہ عنہا سے بہتر اور اللہ کا خوف ان سے زیادہ رکھنے والی ہو ان سے زیادہ سچ بولنے والی ہو، ناتے داروں سے ان سے زیادہ حسن سلوک کرنے والی ہو، اللہ کی راہ میں اور اللہ کی رضا وخو شنودی حاصل کرنے کے لئے اپنا مال اور اپنا نفس ان سے زیادہ لگانے والی ہو ۔
-