TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
عشرہ مبشرہ کے مناقب کا بیان
حضرت ابوعبیدہ
--
حضرت ابوعبیدہ کا اصل نام عامر بن عبداللہ بن جراح ہے فہری قرشی کہلاتے ہیں ، آپ حضرت عثمان بن مظعون کے ساتھ دائرہ اسلام وایمان میں داخل ہوئے تھے ، پہلے حبشہ کو ہجرت کی پھر دوسری بار ہجرت کرکے مدینہ آگئے تھے ، آپ تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ شریک ہوئے ہیں اور غزوئہ احد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ میدان جنگ میں ثابت قدم رہے ۔ جب اس غزوئہ میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم زخمی ہوئے اور خود کی کڑیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرئہ مبارک میں پیوست ہوگئیں تو حضرت ابوعبیدہ ہی نے ان کڑیوں کو اپنے دانتوں سے پکڑ کر کھینچا اور اس کی وجہ سے ان کے سامنے کے دودانت گر پڑے تھے۔ حضرت ابوعبیدہ دراز قد خوب رو اور ہلکے بدن کے تھے ۔١٨ھ میں طاعون اسو اس میں مبتلا ہو کر اردن میں واصل بحق ہوئے اور نبیان کے مقام پر دفن کئے گئے اس وقت آپ کی عمر اٹھاون سال کی تھی اور نماز جنازہ حضرت معاذ بن جبل نے پڑھائی ۔"
-