TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر والوں کے مناقب کا بیان
حسنین کی حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت
وعن علي رضي الله عنه قال : الحسن أشبه رسول الله صلى الله عليه و سلم ما بين الصدر إلى الرأس والحسين أشبه النبي صلى الله عليه و سلم ما كان أسفل من ذلك . رواه الترمذي-
اور حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا : حسن تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر سےلے کر سینہ تک کے حصہ میں بہت مشابہ ہیں اور حسین نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سینہ کے بعد سے جسم کے باقی حصہ (یعنی پنڈلی اور پاؤں وغیرہ ) میں بہت مشابہ ہیں ۔ " (ترمذی ) تشریح گویا دونوں شاہزادے مل کر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی پوری شبیہ تھے اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جسم مبارک ان دونوں کے درمیان منقسم ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ تھا۔
-