TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
حائضہ کا بدن ناپاک نہیں ہوتا
عن عائشة رضي الله عنها قالت كنت أرجل رأس رسول الله صلى الله عليه وسلم وأنا حائض . ( متفق عليه )-
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ میں نے اپنے ایام حیض میں بھی رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک میں کنگھی کیا کرتی تھی ۔" (بخاری ومسلم ) تشریح اس حدیث سے معلوم ہوا کہ حائضہ کا بدن ناپاک نہیں ہوتا، اور یہ کہ اس (حائضہ ) کے ساتھ اختلاط جائز ہے ۔
-