TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جہاد کا بیان
جہاد میں ایک دن اور ایک رات کی چوکیداری ایک مہینے کے روزے اور سب بیداری سے بہتر ہے
وعن سلمان الفارسي قال : سمعت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقول : " رباط يوم وليلة في سبيل الله خير من صيام شهر وقيامه وإن مات جرى عليه عمله الذي كان يعمله وأجري عليه رزقه وأمن الفتان " . رواه مسلم-
اور حضرت سلیمان فارسی کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ جہاد میں ایک دن اور ایک رات کی چوکیداری کی خدمت انجام دینا ایک مہینے کے روزے اور شب بیداری سے بہتر ہے اور اگر وہ چوکیدار (اس خدمت کی انجام دہی کے دوران ) مر جائے تو اس کے اس عمل کا ثواب کہ جس پر وہ (اپنی زندگی میں ) عامل تھا جاری رہتا ہے (یعنی اپنی زندگی میں وہ جس نیک عمل پر عامل تھا اس کا ثواب اس کے مرنے کے بعد بھی پہنچتا رہے گا ) اور اس کے لئے (جنت کے طعام وشراب سے اس کا رزق کر دیا جاتا ہے اور وہ شیطان یا دجال کے مکروفریب اور قبر میں عذاب کے فرشتے کے ) فتنے سے محفوظ رہتا ہے ۔" ( مسلم)
-