TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
جوتے اتار کر بیٹھو
وعن ابن عباس قال : من السنة إذا جلس الرجل أن يخلع نعليه فيضعهما بجنبه . رواه أبو داود-
اور حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ یہ بات سنت سے ثابت ہے کہ جب کوئی شخص بیٹھے تو اپنے جوتے اتارے اور ان کو اپنے پہلو میں رکھ لے !۔" (ابوداؤد ) تشریح مطلب یہ ہے کہ جوتے سمیت نہ بیٹھے بلکہ ان کو اتار کر بیٹھے کہ یہ آداب مجلس کا تقاضہ بھی ہے اور تہذیب و شائستگی کی علامت بھی، نیز جوتوں کو اپنے بائیں پہلو کی طرف رکھے تاکہ دائیں پہلو کی تکریم برقرار رہے، سامنے کی طرف بھی نہ رکھے، تاکہ اگر مسجد وغیرہ میں بیٹھا ہو تو قبلہ کی تعظیم کے خلاف نہ ہو اور چوری ہو جانے کے خوف سے پیچھے کی طرف بھی نہ رکھے ۔
-