TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
جمعہ کی سنتیں
وَعَنْہُ قَالَ کَانَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وسلم لَا ےُصَلِّیْ بَعْدَ الْجُمُعَۃِ حَتّٰی ےَنْصَرِفَ فَےُصَلِّیَ رَکْعَتَےْنِ فِیْ بَےْتِہٖ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)-
" اور حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نماز نہیں پڑھتے تھے یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر میں) واپس تشریف لاتے اور مکان میں دو رکعتیں پڑھتے۔" (صحیح البخاری ) تشریح حضرت ابن ملک فرماتے ہیں کہ اس حدیث میں رکعتین سے جمعہ کی سنتیں مراد ہیں چنانچہ ایک قول کے مطابق حضرت امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کا عمل اسی حدیث میں ہے کہ جمعہ کی سنتیں ظہر ہی کی سنتوں کی طرح یعنی دو رکعتیں ہیں دیگر صحیح احادیث میں منقول ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کی نماز سے پہلے بھی اور جمعہ کی نماز کے بعد بھی چار چار رکعت سنتیں پڑھتے تھے چنانچہ حضرت امام ابویوسف رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ نماز جمعہ کے بعد چھ رکعتیں سنتیں پڑھنی چاہئیں۔ جیسا کہ پہلے کسی موقعہ پر بتایا جا چکا ہے کہ نوافل نماز گھر میں پڑھنے افضل ہیں اس لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے بعد کی سنتیں گھر ہی میں پڑھا کرتے تھے۔
-