TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
طب کا بیان
جس دوا کو طبیعت قبول نہ کرے وہ زیادہ کارگر نہیں ہوتی
وعن أبي هريرة قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن الدواء الخبيث . رواه أحمد وأبو داود والترمذي وابن ماجه .-
اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خبیث دوا سے منع فرمایا ۔" (احمد، ابوداؤد ، ترمذی ، ابن ماجہ ، )' تشریح مطلب یہ ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی دوا استعمال کرنے سے منع فرمایا جو نجس و ناپاک یا حرام ہو یا " خبیث " سے وہ دوا مراد ہے جو بد مزہ اور بد بودار ہو کہ جس کے استعمال سے طبیعت نفرت کرتی ہے، چنانچہ ایسی دوا ابھی بہتر نہیں سمجھی جاتی کیونکہ جس دوا کو طبیعت قبول نہیں کرتی اس کی افادیت کم ہو جاتی ہے اس اعتبار سے حدیث میں مذکورہ نفرت کا تعلق نہی تنزیہی سے ہو گا ۔
-