TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
نماز کا بیان
تکبیر تحریمہ کے بعد دونوں ہاتھ کہاں اور کس طرح رکھنے چاہئیں
عَنْ وَّائِلِ بْنِ حُجْرٍ ص اَنَّہُ رَاَی النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وسلمرَفَعَ ےَدَےْہِ حِےْنَ دَخَلَ فِی الصَّلٰوۃِ کَبَّرَ ثُمَّ الْتَحَفَ بِثَوْبِہٖ ثُمَّ وَضَعَ ےَدَہُ الْےُمْنٰی عَلَی الْےُسْرٰی فَلَمَّا اَرَادَ اَنْ ےَرْکَعَ اَخْرَجَ ےَدَےْہِ مِنَ الثَّوْبِ ثُمَّ رَفَعَھُمَا وَکَبَّرَ فَرَکَعَ فَلَمَّا قَالَ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ رَفَعَ ےَدَےْہِ فَلَمَّا سَجَدَ سَجَدَبَےْنَ کَفَّےْہِ۔(صحیح مسلم)-
" اور حضرت وائل ابن حجر ( حضرت وائل بن حجر حضرمی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔ حضر موت کے شمار کردہ رئیسوں میں سے ہیں۔ جب یہ اپنے قبیلے کی طرف سے ایلچی بن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو آپ نے اپنی چارد مبارک زمین پر بچھا دی اور ان کو اس پر بٹھایا۔ پھر انہوں نے اسلام قبول کیا۔ علقمہ اور عبدالجبار ان کے صاحبزادے ہیں۔ ) کے بارے میں منقول ہے کہ انہوں نے آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کرتے وقت دونوں ہاتھ اٹھا کر تکبیر کہی پھر ہاتھ کپڑے کے اندر کر لیے اور داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھا۔ پھر جب رکوع میں جانے کا ارادہ کیا تو دونوں ہاتھ کپڑے سے نکال کر ان کو اٹھایا اور تکبیر کہہ کر رکوع میں چلے گئے اور جب (رکوع سے اٹھتے وقت ) سمع اللہ لمن حمدہ کہا تو (اس وقت بھی) ہاتھوں کو اٹھایا پھر جب سجدہ کیا تو دونوں ہاتھوں کے درمیان کیا (یعنی اپنا سر مبارک دونوں ہتھیلیوں کے درمیان رکھا۔" (صحیح مسلم) تشریح بظاہر تو یہی معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تکبیر تحریمہ کے بعد اپنے دونوں دست مبارک چادر میں ڈھانک لیے اور نیت باندھ لی مگر بعض حضرات فرماتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چادر میں ہاتھ نہیں ڈھانکے بلکہ اپنی آستینوں میں چھپا لیے۔ بہر حال علماء لکھتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ہاتھ کپڑوں میں جو چھپائے تھے تو اس کی وجہ غالباً سردی کی شدت ہوگی۔ تکبیر تحریمہ کے بعد داہنے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر رکھنا یوں تو تمام ائمہ کے نزدیک ایک مسئلہ ہے لیکن حضرت امام مالک رحمہ اللہ تعالیٰ علیہ کے نزدیک چھوڑنے رکھنا اولی ہے اور باندھنا بھی جائز ہے۔ اس بارہ میں آئمہ کے ہاں اختلاف ہے کہ ہاتھ کہاں باندھے جائیں؟ امام اعظم ابوحنیفہ فرماتے ہیں کہ ہاتھوں کو ناف کے نیچے باندھنا چاہئے اور حضرت امام شافعی فرماتے ہیں کہ سینے کے قریب یعنی ناف کے اوپر باندھنے چاہئیں۔ دونوں حضرات کے مطابق حدیثیں وارد ہیں چنانچہ علماء لکھتے ہیں کہ اس سلسلہ میں حکم یہی ہے کہ جہاں چاہے ہاتھ باندھ لے درست ہوگا لیکن اتنی بات جان لینی چاہئے کہ اس مسئلے میں کوئی خاص طریقہ چونکہ احادیث کے ذریعے چونکہ مستحسن نہیں تھا یعنی نہ تو ناف کے اوپر ہاتھ باندھنے کا طریقہ خاص طور پر ثابت ہے نہ ناف کے نیچے بلکہ دونوں طریقے احادیث کے ذریعہ ثابت ہیں تو حضرت امام اعظم نے ان دونوں صورتوں میں اس صورت کو اختیار کیا جو ادب اور تعظیم کے سلسلہ میں مقرر و متعارف ہے اور وہ ناف کے نیچے باندھنا ہے کیونکہ انتہائی تعظیم و تکریم اور ادب و احترام کے موقع پر ہاتھ ناف کے نیچے ہی باندھ کر کھڑے ہوتے ہیں۔
-
وعَنْ سَھْلِ بْنِ سَعْدٍ ص قَالَ کَانَ النَّاسُ ےُؤْمَرُوْنَ اَنْ ےَّضَعَ الرَّجُلُ الْےَدَ الْےُمْنٰی عَلٰی ذِرَاعِہِ الْےُسْرٰی فِی الصَّلٰوۃِ۔ (رواہ البخاری)-
" اور حضرت سہل ابن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ " لوگوں کو حکم کیا جاتا تھا کہ نمازی کو نماز میں دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کو اوپر رکھنا چاہئے۔" (صحیح البخاری ) تشریح اس حدیث سے اس طرح اشارہ مقصود ہے کہ احکم الحاکمین اور پروردگار عالم کے سامنے کھڑے ہونے والے کے لیے لازم ہے کہ وہ ادب و احترام کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑے بلکہ انتہائی ادب و احترام کے ساتھ کھڑا رہے جس کا طریقہ یہ ہو کہ دایاں ہاتھ بائیں ہاتھ کے اوپر ناف کے نیچے رکھا رہے اور جیسا کہ بادشاہوں کے سامنے کھڑے ہوتے ہیں۔
-
وَعَنْ اَبِیْ ھُرَےْرَۃَ ص قَالَ کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وسلم اِذَا قَامَ اِلَی الصَّلٰوۃِ ےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَقُوْمُ ثُمَّ ےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَرْکَعُ ثُمَّ ےَقُوْلُ سَمِعَ اللّٰہُ لِمَنْ حَمِدَہُ حِےْنَ ےَرْفَعُ صُلْبَہُ مِنَ الرَّکْعَۃِ ثُمَّ ےَقُوْلُ وَھُوَ قَآئِمٌ رَبَّنَا لَکَ الْحَمْدُ ثُمَّ ےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَھْوِیْ ثُمَّ ےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَرْفَعُ رَاْسَہُ ثُمَّ ےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَسْجُدُ ثُمَّ ےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَرْفَعُ رَاْسَہُ ثُمَّ ےَفْعَلُ ذَلِکَ فِی الصَّلٰوۃِ کُلِّھَا حَتّٰی ےَقْضِےَھَا وَےُکَبِّرُ حِےْنَ ےَقُوْمُ مِنَ الثِّنْتَےْنِ بَعْدَ الْجُلُوْسِ ۔(صحیح البخاری و صحیح مسلم)-
" اور حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں کہ آقائے نامدار صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہونے کے وقت تکبیر کہتے پھر رکوع میں جانے کے وقت تکبیر کہتے اور جب رکوع سے اپنی پشت اٹھاتے تو سمع اللہ لمن حمدہ کہتے پھر کھڑے ہی کھڑے " ربنا لک الحمد" کہتے پھر جب (سجدے کے لیے) جھکتے تو تکبیر کہتے اور (سجدے سے) سر اٹھاتے تو تکبیر کہتے۔ پھر نماز پوری کرنے تک ساری نماز میں یہی کرتے تھے اور جب دو رکعتیں پڑھنے کے بعد اٹھتے تو تکبر کہتے۔" (صحیح البخاری و صحیح مسلم ) تشریح اس حدیث میں تکبیر تحریمہ اور رکوع و سجود کے مواقع پر صرف تکبیرات کا ذکر کیا گیا ہے ہاتھ اٹھانے کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔
-