TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
فضائل قرآن کا بیان
تجوید وترتیل سے قرآن پڑھنے کا حکم
وعن البراء بن عازب قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " زينوا القرآن بأصواتكم " . رواه أحمد وأبو داود وابن ماجه والدارمي-
حضرت براء بن عازب رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا قرآن کو اپنی آواز کے ذریعہ زینت دو۔ (احمد و ابوداؤد وابن ماجہ ودارمی) تشریح زینت دینے سے مراد یہ ہے کہ قرآن کریم کو تجوید و ترتیل اور آواز کی نرمی و اطاعت کے ساتھ پڑھا جائے یہ بات پہلے بھی بتائی جا چکی ہے اور اب پھر جان لیجئے کہ راگ میں قرا ن کو اس طرح پڑھنا کہ حروف یا حرکات میں کمی و زیادتی ہو حرام ہے اس طرح قرآن پڑھنے والا شخص فاسق ہوتا ہے اور سننے والا گنہگار نیز ایسے شخص کو اس طرح قرآن پڑھنے سے منع کرنا واجب ہے کیونکہ یہ ایک بہت بڑی بدعت ہے۔
-