TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
قصاص کا بیان
بیٹے سے باپ کا قصاص لیا جائے
وعن عمرو بن شعيب عن أبيه عن جده عن سراقة بن مالك قال : حضرت رسول الله صلى الله عليه و سلم يقيد الأب من ابنه ولا يقيد الابن من أبيه . رواه الترمذي ( لم تتم دراسته ) وضعفه-
اور حضرت عمرو ابن شعیب اپنے والد سے ، وہ اپنے دادا سے اور وہ حضرت سراقہ ابن مالک سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا " میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ہوں ، آپ بیٹے سے باپ کا قصاص لیتے تھے لیکن باپ سے بیٹے کا قصاص نہیں لیتے تھے ۔ ترمذی نے اس روایت کو نقل کیا ہے اور اسے ضعیف قرار دیا ہے ۔" تشریح : یعنی اگر بیٹا اپنے باپ کو مار ڈالتا ہے تو باپ کو قصاص میں بیٹے کو قتل کر دیا جاتا ہے لیکن اگر باپ اپنے بیٹے کو مار ڈالتا ہے تو باپ کو بیٹے کے قصاص میں قتل نہیں کیا جاتا تھا بلکہ اس سے خون بہا (خون کا مالی معاوضہ ) لیا جاتا تھا ۔
-