TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
لباس کا بیان
بچوں کو بھی سونا پہننا منع ہے
وعن مالك قال : أنا أكره ن يلبس الغلمان شيئا من الذهب لأنه بلغني أن رسول الله صلى الله عليه وسلم نهى عن التختم بالذهب فأنا أكره للرجال الكبير منهم والصغير . رواه في الموطأ-
اور حضرت امام مالک سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا میں اس کو برا سمجھتا ہوں کہ لڑکوں کو سونے کی کوئی چیز پہنائی جائے کیونکہ مجھ تک روایت پہنچی ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بھی استعمال کرنے سے منع فرمایا ( اور جب انگوٹھی جیسی ممنوع ہے تو اور چیزیں بطریق اولی ممنوع ہوں گی لہذا میں مردوں کے لئے (سونا پہننا ) برا سمجھتا ہوں خواہ وہ بڑے ہوں یا بچے ہوں ! ۔" (مؤطا) تشریح پس جس طرح مردوں کو سونے کی کوئی چیز خود پہننا یا لڑکوں کو پہننا ممنوع ہے اسی طرح چاندی کی چیزیں بھی ممنوع ہیں علاوہ انگوٹھی کے نیز ریشم کا کپڑا بھی سونے چاندی کے حکم میں ہے ۔
-