TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
مردہ کو دفن کرنے کا بیان
بغلی قبر کی فضیلت
وعن ابن عباس قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " اللحد لنا والشق لغيرنا " رواه الترمذي وأبو داود وابن ماجه-
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا " لحد" یعنی بغلی قبر، ہمارے لیے ہے اور شق (یعنی صندوقی قبر) دوسروں کے لیے ہے۔ (ترمذی، ابوداوئد، نسائی، ابن ماجہ، اور امام احمد نے اس روایت کو جریر بن عبداللہ سے نقل کیا ہے) تشریح علماء نے اس حدیث کے کئی معنیٰ بیان کیے ہیں لیکن زیادہ صحیح معنی یہ ہیں کہ " لحد" یعنی بغلی قبر ہم انبیاء کی جماعت کے لیے ہے اور شق یعنی صندوقی قبر جماعت انبیاء کے علاوہ دوسروں کے لیے جائز ہے گویا لحد کی فضیلت بیان کی جا رہی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ بغلی قبر کی نسب جماعت انبیاء کی طرف کر کے اس کی فضیلت اور اولیت کا اظہار فرمایا جا رہا ہے۔
-