TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
استغفار وتوبہ کا بیان
بارگاہ حق میں شرک کے علاوہ ہر گناہ قبل عفو ہے
وعنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " من لقي الله لا يعدل به شيئا في الدنيا ثم كان عليه مثل جبال ذنوب غفر الله له " . رواه البيهقي في كتاب البعث والنشور-
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص خدا سے اس حال میں ملاقات کرے (یعنی اس حال میں مرے ) کہ وہ دنیا میں خدا کی مانند کسی کو نہ مانتا ہو (یعنی شرک میں مبتلا نہ ہو) تو اگر مرنے کے بعد اس کے اوپر پہاڑی کی مانند بھی گناہ ہوں گے تو اللہ تعالیٰ اگر چاہے گا تو اس کے ان سب گناہوں کو بخش دے گا۔ (بیہقی)
-