TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
غصہ اور تکبر کا بیان
ایمان اور حیاء لازم ملزوم ہیں
وعن ابن عمر أن النبي صلى الله عليه وسلم قال إن الحياء والإيمان قرناء جميعا فإذا رفع أحدهما رفع الآخر .وفي رواية ابن عباس فإذا سلب أحدهما تبعه الآخر . رواه البيهقي في شعب الإيمان-
" اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حیا اور ایمان کو ایک دوسرے کے ساتھ یکجا کیا گیا ہے لہذا جب کسی کو ان دونوں میں سے کسی ایک سے محروم کیا جاتا تو وہ دوسرے سے بھی محروم رکھا جاتا ہے یعنی جو شخص ایمان سے محروم رہتا ہے وہ حیاء سے محروم رکھا جاتا ہے اور جس میں حیاء نہیں ہوتی اس میں ایمان بھی نہیں ہوتا اور ایک دوسری روایت جو حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے منقول ہے یوں ہے کہ ان دونوں میں سے جب ایک کو دور کیا جاتا ہے تو دوسرا بھی جاتا رہتا ہے۔ (بہیقی) تشریح لفظ قرناء اصل میں قرین کی جمع ہے اس اعتبار سے یہ لفظ ان لوگوں کی دلیل ہے جو یہ کہتے ہیں کہ اقل جمع کا اطلاق دو پر بھی ہوتا ہے ویسے بعض نسخوں میں یہ لفظ ماضی مجہول کے صیغہ تثنیہ کے ساتھ منقول ہے۔
-