اہل وعیال پر خرچ کرنا صدقہ ہے

وعن أبي مسعود قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " إذا أنفق المسلم نفقة على أهله وهو يحتسبها كانت له صدقة "-
حضرت ابومسعود رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔ جو مسلمان اپنے اہل یعنی بیوی اور اقرباء پر کچھ خرچ کرتا ہے اور اس میں ثواب کی توقع رکھتا ہے تو اس کا یہ خرچ اس کے حق میں (بڑا مقبول) صدقہ ہو جاتا ہے۔ (بخاری ومسلم)
-
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : " دينار أنفقته في سبيل الله ودينار أنفقته في رقبة ودينار تصدقت به على مسكين ودينار أنفقته على أهلك أعظمها أجرا الذي أنفقته على أهلك " . رواه مسلم-
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا۔ ایک دینار تو وہ ہے جسے تم خدا کی راہ میں ( یعنی حج یا جہاد، یا طالب علم ) میں خرچ کرو ایک دینار تو وہ جسے تم غلام کو آزاد کرنے میں خرچ کرو، تو ان تمام دیناروں میں از روئے ثواب سب سے بڑا دینار وہ ہے جسے تم نے اپنے اہل و عیال پر خرچ کیا ہے۔ (مسلم)
-