اگر جنت میں زیور اور ریشم پہننا چاہتے ہو تو دنیا میں ان چیزوں سے اجتناب کرو

عن عقبة بن عامر أن رسول الله صلى الله عليه وسلم كان يمنع أهل الحلية والحرير ويقول : " إن كنتم تحبون حلية الجنة وحريرها فلا تلبسوها في الدنيا " . رواه النسائي-
حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم زیور والوں اور ریشم والوں کو منع فرماتے تھے (یعنی ان چیزوں کے پہننے کی ممانعت بیان کرتے تھے ) اور فرماتے تھے کہ اگر تم جنت کے زیور اور جنت کے ریشم کی خواہش رکھتے ہو کہ جنت میں تمہیں یہ چیزیں ملیں تو دنیا میں ان چیزوں کو نہ پہنو ۔" (نسائی )
-