TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جس پر حد جاری کی جائے اس کے حق میں بد دعا نہ کرنے کا بیان
اپنے گناہ کی پردہ پوشی کرنا اس کو ظاہر کرنے سے بہتر ہے
--
جمہور علماء کا یہ مسلک ہے کہ اگر کوئی بندہ کسی گناہ کا مرتکب ہو جائے تو (اسی دنیا میں اس سزا بھگتنے کے لئے ) اس کو ظاہر کرنا (یعنی حاکم کے سامنے خود اپنے گناہ کا اقرار کرنا ) اگرچہ اس کے ایمان کی پختگی ، اس کے قلب واحساس کی سلامتی اور اس خدا ترسی کا مظہر ہوگا لیکن اس کے حق میں زیادہ بہتر اور اولی یہی ہے کہ وہ اپنے گناہ کو چھپا کر اپنے نفس کی پردہ پوشی کرے اور اللہ تعالیٰ سے توبہ وطلب مغفرت وبخشش کرے ،
-