TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
مردہ کو دفن کرنے کا بیان
اونٹ کے کوہان کی مانند قبر بنانا افضل ہے
وعن سفيان التمار : أنه رأى قبر النبي صلى الله عليه و سلم مسنما . رواه البخاري-
حضرت سفیان تمار سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی قبر کو دیکھا جو اونٹ کے کوہان کی طرح تھی۔ (بخاری) تشریح حضرت امام مالک، حضرت امام احمد، اور حضرت امام اعظم ابوحنیفہ نے نہ صرف یہ کہ اس حدیث کو بلکہ اس کے علاوہ اور بھی صحیح احادیث کو اپنے اس مسلک کا مستدل قرار دیا ہے کہ قبر کو اونٹ کے کوہان کی طرح اٹھی ہوئی بنانا مسطح بنانے سے افضل ہے جب کہ حضرت امام شافعی کے نزدیک قبر مسطح بنانا افضل ہے۔
-