TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جنایات کی جن صورتوں میں تاوان واجب نہیں ہوتا ان کا بیان
انگلیوں کے درمیان تسمہ چیرنے کی ممانعت
وعن الحسن عن سمرة أن رسول الله صلى الله عليه و سلم نهى أن يقد السير بين أصبعين . رواه أبو داود-
اور حضرت حسن حضرت سمرۃ سے نقل کرتے ہیں کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ تسمہ کو دونوں انگلیوں کے درمیان چیرا جائے ۔" ( ابوداؤد) تشریح : اس ممانعت کا سبب یہ ہے کہ اس طرح تسمہ چیرنے سے انگلیاں زخمی نہ ہو جائیں ۔ یہ حدیث اور اس سے پہلی حدیث دونوں میں مذکور ممانعت تنزیہی ہے اور ازراہ شفقت وہمدردی ہے ۔
-