TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
جمعہ کا بیان
امام کے قریب بیٹھ کر خطبہ سنو
وَعَنْ سَمُرَۃَ بْنِ جُنْدُبٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اﷲِ صَلَّی اﷲُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ اُحْضُرُو الذِّکْرَوَ اُدْنُوُاْ مِنَ الْاِمَامِ فَاِنَّ الرَّجُلَ لَا یَزَالُ یَتَبَا عَدُ حَتّٰی یُؤَخَّرَ فِی الْجَنَّۃِ وَاِنْ دَخَلَھَا۔ (رواہ ابوداؤد)-
" اور حضرت سمرۃ بن جندب رضی اللہ تعالیٰ عنہ راوی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ خطبے کے وقت جلد حاضر ہوا کرو اور امام کے قریب بیٹھا کرو، کیونکہ آدمی (بھلائیوں کی جگہ سے بلا عذر ) جتنا دور ہوتا جاتا جنت میں داخل ہونے سے پیچھے رہے گا۔ اگرچہ جنت میں داخل ہو بھی جائے۔" (ابوداؤد) تشریح اس حدیث کے ذریعے اس بات کی رغبت دلائی جا رہی ہے کہ ہمیشہ اعلیٰ امور اختیار کئے جائیں اور ادنی چیزوں پر قناعت نہ کی جائے۔ ہمت بلند دار کہ نزد اللہ و خلق باشد بقدر ہمت تو اعتبار تو
-