TRUE HADITH
Home
About
Mission
Contact
مشکوۃ شریف
آرزو اور حرص کا بیان
اللہ کے نزدیک کون مسلمان پسندیدہ ہے؟
وعن عمران بن حصين قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إن الله يحب عبده المؤمن الفقير المتعفف أبا العيال . رواه ابن ماجه-
حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ اس مسلمان کو محبوب رکھتا ہے جو مفلس، پارسا اور عیالدار ہو۔ (ابن ماجہ) تشریح مطلب یہ ہے کہ جو مسلمان عیالدار، مفلس و نادار ہونے کا وجود اپنی اور اپنے اہل وعیال کی معاشی ضروریات کو پات کو پورا کرنے کے لئے حرام وناجائز اسباب و ذرائع سے اجتناب کرتا ہو اور لوگوں کے آگے ہاتھ پھیلانے سے بھی پرہیز کرتا ہو وہ کامل مسلمان ہے اس لئے اللہ تعالیٰ اس کو محبوب رکھتا ہے۔
-